اسلام آباد (ویب ڈیسک) باخبر ذرائع کے مطابق معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی اور ان کے گھر سمیت تمام علاقہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے۔ نجم سیٹھی اور ان کے تمام گھر والوں میں کرونا وائرس پایا گیا جس وجہ سے ان کا علاقہ سیل کردیا گیا اور یہاں پر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایف سی کالج بھی سیل کردیا گیا ہے۔ جہاں کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ پاکستان بھر میںکرونا کیسزبڑھتے جار ہے ہیں. جس وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے . اس پہلے بھی لاہور کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہے . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 248 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 278 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 2 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 265 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کے 4 ہزار 99 مریض زیر علاج ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 690 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 348 مریض زیر علاج ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52 ہے اور اب تک ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 764 تک پہنچ چکی ہے۔سندھ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 11 ہزار 739 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 284 کورونا کیسز ہیں اور مزید 10 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 519 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 16 ہزار 582 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 157 تک پہنچ چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار 482 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔