Home / اہم خبریں / PTIمیں شمولیت کا اتنا بڑا انعام! کس کو وزیر اعلیٰ بنایا جارہا ہے؟ عمران خان کی پیشکش نے سب کو حیران کر دیا

PTIمیں شمولیت کا اتنا بڑا انعام! کس کو وزیر اعلیٰ بنایا جارہا ہے؟ عمران خان کی پیشکش نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے ہر امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں تم وزیراعلیٰ ہو بس شمولیت کرلو۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ

الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانےمیں لگے ہوئے ہیں لیکن یہ لوگ اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا الیکشن ونگ ہے ، الیکشن کمشنر نے عوام کو بیچ دیا آپ اپنا عہدہ نہیں سنبھال سکے ، یہ ہر امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں تم وزیراعلیٰ ہو بس ایک بار شمولیت کرلو ، کیا آپ 2ماہ کے لیے عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں کیوں کہ یہ حکومت تو صرف جنوری تک ہوگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مشکور ہوں کیوں کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کے تحفظ کےلیے میرا ساتھ دیا ، عوام نے پیپلزپارٹی کو زیادہ ووٹ دیئے ، لیکن فائنل رزلٹ نہیں بتایا جارہا یہاں تو آر ٹی ایس کا بہانہ نہیں ہے ، پیپلز پارٹی خواتین کے ووٹوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی ، جی بی 21 میں پولنگ بکس چوری ہوا تھا ، پیپلزپارٹی کارکنان دھاندلی کے خلاف سرد موسم میں احتجاج کیا۔دوسری طرف غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک نے گلگت بلتستان انتخابات کو مجموعی طور پر شفاف قرار دے دیا ، الیکشن کمیشن کو اہم سفارشات بھی کردیں۔ تفصیلات کے مطابق فافن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے ، مجموعی طور پر انتخابی نتائج کی تیاری شفاف تھی لیکن چند پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کو اندر جانے کی اجازت نہ دیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں جب کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات بھی سامنے آئے ۔فافن رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتسان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن میں 20 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آوَٹ 60 فیصد رہا لیکن ان حلقوں میں مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا جب کہ 20 حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com