Home / اہم خبریں / شہباز شریف کی پریشانی میں مزید اضافہ! نیا کھاتہ کھل گیا

شہباز شریف کی پریشانی میں مزید اضافہ! نیا کھاتہ کھل گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف مہنگے داموں ادویات خریدنے کی منظوری دینے سے متعلق ایک نیا کھاتہ کھول دیا ہے جس کی باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے محکمہ صحت پنجاب کو

ادویات فراہم کرنے والی مختلف میڈیسن کمپنیوں کو بھی طلبی نوٹس جاری کردئیے ہیں جن سے باقاعدہ پوچھ گچھ کی جائے گی۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روکتے ہوئے ملزمان کو بلٹ پروف گاڑیوں میں عدالت میںپیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بکتر بند گاڑی میں عدالت پیشی کے خلاف درخواستوں پرسماعت کی ۔درخواست گزاروں نے موقف اپنایا تھا کہ وہ کمر درد میں مبتلا ہیں اس کے باوجود سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،انہیں زبردستی بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے ۔ دوران سماعت ایڈیشنل ہوم سیکرٹری اور ایس پی سکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی جس میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف کی جان کو خطرے کے باعث بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے ۔فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں 26 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com