Home / انٹرنیشنل / اسلام دشمنی کا ایک اور شاخسانہ!!! فرانسیسی صدر نے مسلمان رہنماؤں کو 15 روز کا الٹی میٹم دے دیا

اسلام دشمنی کا ایک اور شاخسانہ!!! فرانسیسی صدر نے مسلمان رہنماؤں کو 15 روز کا الٹی میٹم دے دیا

پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر نے مسلمان رہنماؤں کو میثاقِ جمہوری اقدار کو قبول کرنے کے لیے 15 دن کا الٹی میٹم دے دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر کی جانب سے یہ الٹی میٹم فرانس میں ریاست سے رابطے کے لیے مسلمانوں کی تسلیم شدہ باڈی ‘فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ’ کو دیا

گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے وزیر داخلہ کے ہمراہ فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔جس کے سامنے میثاق پیش کیا گیا تھا ۔ میثاقِ جمہوری اقدار کے مطابق اسلام کو ایک سیاسی تحریک کے بجائے صرف مذہب سمجھاجائےگا اور مقامی مسلمان گروپوں میں بیرونی مداخلت بھی ممنوع ہوگی۔ مسلمان رہنماؤں کو یہ قانون ماننا پڑے گا تاکہ ملک میں کسی قسم کا انتشار نہ پھیلے ۔فرانسیسی حکومت کی جانب سے ایک اور قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے فرانس بھر میں احتجاجی مظاہرے عروج پر ہیں جس کی وجہ فرانس حکومت کی طرف سے متوقع لاگو ہونے والا وہ قانون ہے جس کی رو سے ملک بھر میں کہیں بھی اور کسی بھی قسم کے حوالے سےفرانس پولیس کے خاکے شائع کرنا قابل جرم قرار دے دیا جائے گا۔ نہ تو کسی اخبار،نہ ٹیلی ویژن چینل اور نہ ہی دیواروں پر اشتہار کی صورت میں فرانس پولیس کا کسی قسم کا مذاق اڑایا جائے گااور نہ ہی انہیں تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی تصویر شائے کی جائے گی۔اس قانون کی ابھی تجویز آئی ہے مگر لاگو نہیں کیا گیا مگر اس سے پہلے ہی عوام اس قانون کے خلاف سڑکوں پر اُمڈ آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور علی الاعلان کہا کہ اس قسم کے کسی کالے قانون کو لاگو کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کے مطابق نہ صرف پولیس افسران کی تصاویر شائع کرنا جرم ہو گا بلکہ ان کی کسی قسم کی فلم بنانا بھی قانون کی خلاف ورزی گردانا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com