Breaking News
Home / اہم خبریں / نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے پر مسلم لیگ (ن) کے آدھے سے زیادہ لوگ ناراض، ان کو تھوڑی آزادی مل گئی تو۔۔۔۔۔۔ سینئر صحافی کی تہلکہ خیز پیشگوئی

نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے پر مسلم لیگ (ن) کے آدھے سے زیادہ لوگ ناراض، ان کو تھوڑی آزادی مل گئی تو۔۔۔۔۔۔ سینئر صحافی کی تہلکہ خیز پیشگوئی

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے آدھے سے زیادہ سینئر لوگ ناراض ہیں ،اگر ان کو تھوڑی سے آزادی ملی اڑ جائیں گے۔ جی این این کے پروگرام ” خبر ہے ” میں سینئر صحافی

و تجزیہ کارعارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے میرے ساتھ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی موجود تھے،انہوں نے ایسے الفاظ کہے جو میں اپنے منہ سے نہیں دھڑا سکتا، انہوں نے کہا کہ اس بیانیے نے تو ہمیں اپنا چہرے دیکھنے کے قابل نہیں چھوڑا۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے پاکستان مسلم لیگ کے آدھے سے زیادہ لوگ ناراض ہیں ، اگر ان کو تھوڑی سے آزادی ملی تو وہ اڑ جائیں گے، وہ تو بد قسمتی ہے کہ حکومت ڈیلیور ہی نہیں کر پارہی۔یہ وہ سینئر لوگ ہیں جو تیس تیس چالیس چالیس سال سےمسلم لیگ ن کے حمایتی ہیں۔ دوسری جانب عارف حمید بھٹی نے کہا اپوزیشن صرف این آر او چاہ رہی ہے ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ، عارف حمید بھٹی نے ٹی ایل پی کے سربراہ کے متعلق کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار تھے اس لئے وہ دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے کہ آئین سے ووٹ کو عزت دو والے آئین سے بننے والی عدالتوں کو عزت کیوں نہیں دیتے؟

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com