Breaking News
Home / انٹرنیشنل / امریکی انتخابات! ٹرمپ یا جوبائیڈن ؟ دوبارہ گنتی میں کون جیتا؟ خبر آگئی

امریکی انتخابات! ٹرمپ یا جوبائیڈن ؟ دوبارہ گنتی میں کون جیتا؟ خبر آگئی

جارجیا(نیوز ڈیسک) امریکی رياست جارجیا میں انتخابی اہلکاروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کی گئی جس میں جوبائیڈن کی فتح برقرار رہی اور صدر ٹرمپ کی اس حکمت عملی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے دوران رياست جارجیا میں ووٹوں کی

گنتی الیکٹرانک مشین سے کی گئی تھی جس میں فتح حیران کن طور پر جوبائیڈن کے نام رہی تھی کیونکہ جارجیا میں ڈیموکریٹس کو 25 سال سے شکت کا سامنا تھا۔ڈیموکریٹ امیدوار کی غیر متوقع کامیابی کے بعد جارجیا میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا گیا اور اس بار مشین کے بجائے انسانی ہاتھوں سے گنتی ہوئی تاہم اس بار بھی فتح جوبائیڈن کے نام رہی۔ جارجیا میں فتح سے جوبائیڈن کے 16 الیکٹورل ووٹس کا اضافہ ہوا تھا۔جارجیا میں آخری بار ڈیموکریٹ کے امیدوار بل کلنٹن نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد دو بار باراک اوباما کو اس ریاست سے شکست کا سامنا تھا تاہم جوبائیڈن اس بار جارجیا میں ڈیموکریٹس کا اعتماد بحال کرانے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں 306 الیکٹورل ووٹس لیکر جوبائیڈن کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل صدر ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹس مل سکے۔ جوبائیڈن 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com