Home / دلچسپ و عجیب / ماں تو ماں ہوتی ہے! شادی کی تقریب میں بیٹے کے لیے دلہن تلاش کرتی ماں کی ویڈیو وائرل

ماں تو ماں ہوتی ہے! شادی کی تقریب میں بیٹے کے لیے دلہن تلاش کرتی ماں کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ماں کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شادی کی تقریب میں اپنے بیٹے کے لیے لڑکیاں تلاش کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے 28 سالہ ”عمرو خلیل” کی والدہ کو دیکھا جاسکتا ہے، جو تقریب میں شریک لڑکیوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کے لیے دلہن تلاش کر رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق مصر کے 28 سالہ عمرو خلیل کا کہنا ہے کہ ”حال ہی میں وہ اپنے ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شریک تھے، جب انہوں ‌نے اپنی والدہ کی ویڈیو بنائی”۔
ویڈیو میں عمرو کی والدہ ”احلام محمد عبدالعزیز” تقریب میں شریک لڑکیوں کو بڑے غور سے دیکھ رہی ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کے لیے دلہن تلاش کر رہی ہیں۔ اگرچہ اس وقت احلام کو معلوم نہیں تھا کہ ان کا بیٹا ویڈیو بنا رہا ہے، جبکہ بعدازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگئی۔

واضح رہے خاتون احلام کے شوہر انتقال کرچکے ہیں اور ان کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، جن میں سے سوائے عمرو خلیل کے، سب کی شادی ہوچکی ہے۔

Share

About admin

Check Also

ڈسپرین کی گولی کے استعمال سے 10 منٹ میں رنگ دودھ جیسا ڈسپرین کی گولی کافیشل صرف 10 منٹ میں چہرہ صاف

ڈسپرین کی گولی کے استعمال سے 10 منٹ میں رنگ دودھ جیسا ڈسپرین کی گولی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com