لاہور (ویب ڈیسک) خادم رضوی کا سفر آخرت۔ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے جنازے کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دے دیا گیا۔ لاکھوں افراد شرکت کیلئے موجود ہیں۔ علامہ خادم رضوی کے جسد خاکی کو آزادی فلائی اوور تک پہنچا دیا گیا۔ تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کچھ دیر میں ادا کی جائے گی۔
ایک محتاظ اندازے کے مطابق جنازے میں شرکت کیلئے 3 سے 4 لاکھ کے درمیان لوگ گریٹر اقبال پارک اور اس کے اطراف میں موجود ہیں۔ نماز جنازہ خادم رضوی کے استاد علامہ عبدالستار سعیدی پڑھائیں گے۔ انتظامیہ کا عمدہ انتظام ہے جبکہ کمشنر لاہور خود بھی کنٹرول روم میں موجود ہیں۔ خادم رضوی کی نماز جنازہ کچھ دیر میں ادا کی جائے گی، کارکن غم سے نڈھال ہیں۔