Home / انٹرنیشنل / انڈیا میں واویلا

انڈیا میں واویلا

بیجنگ (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا اور چین سے تعلق رکھنے والی ویب سائیٹس پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ چینی فوج نے لداخ کے علاقے میں مائیکروویو ہتھیار استعمال کیے ہیں جن سے بھارتی فوجیوں کو قے شروع ہو گئی اور وہ بغیر ل ڑ ا ئی کے اہم ترین چوٹیاں خالی کرنے پر مجبور ہو گئے۔بھارتی فوج کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

۔انڈین فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پبلک انفارمیشن (اے ڈی جی پی آئی) کی جانب سے جاری پیغام میں خبروں کی تردید کی گئی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں اے ڈی جی پی آئی کا کہنا تھا کہ شرقی لداخ میں مائیکرو ویو ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ یہ خبریں جعلی ہیں۔دفاعی ماہر اور انڈین دفاعی رویو کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر کرنل دان ویر سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے کیے گئے دعوے بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مائیکروویو کی طرز کے تمام ہتھیار لائن آفسائٹ پر کام کرتے ہیں ۔ ان کا استعمال ویسے بھی پہاڑی علاقوں میں کرنا آسان نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کا دعوی منطقی بات نہیں ہے۔ یہ مکمل طور پر پروپیگنڈا ہے۔دفاعی امور پر لکھنے والے ایک سینیئر صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر لگتی ہے۔ یہ چینی پروپیگنڈا لگ رہا ہے۔ اس میں کوئی حقیقت نظر نہیں آ رہی۔چین کی رینمن یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر جن کینرانگ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ چینی فوج نے لداخ کی دو اہم چوٹیوں کو حاصل کرنے کے لیے انہیں مائیکرویو اوون میں تبدیل کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان چوٹیوں پر موجود بھارتی فوج کے اہلکاروں پر ڈائریکٹ انرجی ہتھیاروں سے وار کیا گیا تھا جس سے وہاں موجود فوجیوں کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ چوٹیوں سے اتر آئے اور چینی فوج نے ان پر قبضہ کر لیا۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com