Home / اہم خبریں / کپتان کا وژن کامیابی سے جاری۔۔!! وزیر اعظم نے کس شہر میں نیا ائیرپورٹ بنانے کی منظوری دے دی؟ اہم خبر آگئی

کپتان کا وژن کامیابی سے جاری۔۔!! وزیر اعظم نے کس شہر میں نیا ائیرپورٹ بنانے کی منظوری دے دی؟ اہم خبر آگئی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) میاں کاشف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فیصل آ باد میں نئے ایئر پورٹ کی بھی منظوری دی۔وزیر اعظم عمران خان نے فیڈمک کے اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ایم فور اور ایم تھری موٹروے کو ملانے کے لئے

ایکسپریس وے اور لبرٹی پاور سے چنیوٹ تک ڈبل کیرج وے سڑک کی تعمیر کی منظوری دیدی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے ایم فور پر جھمرہ انٹرچینج کے قیام اور جھمرہ شہر سے مجوزہ جھمرہ انٹرچینج تک چار کلومیٹر طویل ڈبل کیرج وے سڑک کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفا ق کے مطابق وزیر اعظم نے فیصل آباد میں نئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قیام کی بھی منظوری دیدی ہے ، یہ ایئر پورٹ سیالکوٹ کے ایئر پورٹ کی طرح مقامی بزنس کمیونٹی کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے فیڈمک کے اکنامک زونز میں بننے والے عالمی معیار کے ایکسپوسنٹر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کرنے ، اکنامک زونز کے لئے 12ارب روپے کی مالیت سے 500کے وی اے کا گرڈ سٹیشن لگانے اور 40ملین میٹرک کیوبک فٹ یومیہ گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com