لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے طے کیا ہے کہ لاہور کو بھی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی طرز پر اضلاع میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور کو اضلاع میں تقسیم کی تجویز دی گئی۔
اجلاس کے دوران تجویز میں دی گئی کہ لاہور کی گورننس بہتر کرنے کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ اسے انتظامی لحاظ سے 4 اضلاع میں تقسیم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان پنجاب نے اجلاس کے دوران پیش کی جانے والی اس تجویز کی مکمل طور پر حمایت کی اور اس پر عملی اقدامات کے لیے مکمل ایکشن پلان بھی مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اور اہم اجلاس ہو گا جس میں لاہور کی اضلاع کی طرز پر تقسیم کی تجویز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق یونیورسٹیز اساتذہ کی عالمی درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا اعزاز، کامسیٹس یونیورسٹی کے 30 پروفیسرز دنیا کے 2 فیصد بہترین ریسرچرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے دنیا بھر کے اساتذہ کی بہترین ریسرچر کے حوالے سے فہرست مرتب کی، فہرست میں لاہور سمیت پاکستان بھر سے اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے، کامسیٹس یونیورسٹی سے ریاضی، انجینئرنگ، فزکس، کیمسٹری کے پروفیسرز دنیا کے بہترین 2 فیصد ریسرچرز میں شامل ہیں، ان اساتذہ کو تحقیقی جریدوں میں مقالہ جات کی اشاعت اور ان مقالہ جات کی علمی افادیت کی بناء پر منتخب کیا گیا۔کامسیٹس یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد اسلم نور، ڈاکٹر غلام مرتضی، ڈاکٹر ندیم جاوید، ڈاکٹر آصف ظہور راجہ، ایس اے شہزاد، محمد شاہد، ڈاکٹر محمد قاسم اور ڈاکٹر محمد عثمان کا نام شامل ہے، جبکہ اختر حیات، محمد عثمان علی، عبد الرؤف، ڈاکٹر خورشید ایوب، ڈاکٹر محمد اویس، ڈاکٹر جمشید اقبال، ڈاکٹر فرح مسعود کا نام بھی کامسیٹس یونیورسٹی سے شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نےدنیا کے بہترین محققین کی فہرست جاری کی تھی۔فہرست کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈاکٹر خالد محمود دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ہوگئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر محمد شریف اور شعبہ میتھمیٹکس کے ڈاکٹر محمد اکرم بھی دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ہوگئے ہیں۔بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے محققین کو اپنے تحقیقی مقالوں کی بین الاقوامی جانچ پڑتال کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔شاندار بین الاقوامی کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے بین الاقوامی رینکنگ بہتر بنانے کے لئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔