خیرپور(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھرکونذر آتش کر دیا جس پر والد نے بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔پولیس نے بیٹی کو گرفتار کرکے وومین تھانے منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پیرگوٹھ کے سالار محلے میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو نذر آتش کردیا جس پر
لڑکی کے والد عزیز احمد خلجی نے پیرگوٹھ تھانے میں بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ایف آئی آر میں والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹی نے تذلیل کی نذرآتش کر دیا ، جس کے بعد تھانہ پیرگوٹھ پولیس نے بیٹی کو گرفتار کر کے وومین تھانے پہنچادیا۔