Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست ۔۔۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ سنا دیا

بریکنگ نیوز: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست ۔۔۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے والدہ کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبہ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوپیرول پر رہا کیا جائے گا، پیرول پر رہائی قانونی و اخلاقی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دے دی جائے گی جبکہ عطاتارڑ اور شریف فیملی کے عزیزو اقارب کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز اس وقت لاہور کی جیل میں قید ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com