مندر سے مورتیاں چوری کرنے والے چوروں کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ اگلی رات ہی مورتیاں واپس مندر میں رکھ گئے ؟ حیران کن خبر
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں کے ایک گروہ نے ایک قدیم ہندو مندر سے چوری کی گئیں ایک درجن سے زیادہ مورتیاں واپس کر دی ہیں
۔اے ایف پی کے مطابق چوروں کے اس گروہ کا کہنا ہے کہ ’جب سے انہوں نے مورتیاں چوری کی ہیں تو انہیں ڈراؤنے خواب آرہے ہیں۔
‘انسپکٹر راجیو سنگھ نے کہا کہ گذشتہ ہفتے اس گروہ نے 300 سال پرانے بالاجی مندر سے مورتیاں چرائی تھیں
۔ انہوں نے ان میں سے 14 مورتیاں اترپردیش کے ضلع چتراکوٹ میں مندر کے پنڈت کے گھر کے قریب چھوڑ دی تھیں۔