Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: بڑی تبدیلی رونما۔۔!! لاہور کو 4 نہیں بلکہ کتنے حصوں میں تقسیم کیا جائے گا؟ فیصلہ ہوگیا

بریکنگ نیوز: بڑی تبدیلی رونما۔۔!! لاہور کو 4 نہیں بلکہ کتنے حصوں میں تقسیم کیا جائے گا؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کو انتظامی اور مالی طور پر چار کے بجائے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور کو انتظامی طور پر چار حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن کشمنر لاہور نے شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

اب لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، شہر کو لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام سے دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی سربراہی میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اب تحصیل فیروز والا کو بھی ڈسٹرکٹ لاہور میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے لاہور کو انتظامی اور مالی طور پر دو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کے احکامات کے بعد اب کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس پر عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور کو 2 انتظامی اور مالی حصوں میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں جس کے تحت اب تحصیل فیروز والہ بھی ڈسٹرکٹ لاہور میں شامل کر دی جائیگی ۔نئے نظام کے تحت یہ تجویز دی گئی ہے کہ لاہور کو دو انتظامی اور مالی حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد ایک حصے کی تین تحصیلیں بن جائیگی ۔ جس کا انتظام ایک کمشنر ٗ 2 ڈپٹی کمشنر اور دو ایڈیشنل کمشنر سنبھالیں گے۔ لاہور کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد ایک حصے کا نام لاہور سٹی جبکہ دوسرے حصے کا نام لاہور صدر تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی ایک میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور دیگر انتظامی مسائل پر قابو پانے کیلئے لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تجویز دی گئی کہ لاہور کہ 4 انتظامی حصوں میں تقسیم کیا جائے لیکن کمشنر لاہور نے اس تھویز کو مسترد کر دیا جبکہ 2 حصوں میں تقسیم پر میٹنگ میں موجود تمام لوگوں نے اتفاق کیا۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com