Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نے نائیجرین نوجوان سے شادی کرلی!! کس بات سے متاثر ہو کر شادی کا فیصلہ کِیا؟

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نے نائیجرین نوجوان سے شادی کرلی!! کس بات سے متاثر ہو کر شادی کا فیصلہ کِیا؟

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نے نائیجرین نوجوان سے شادی کرلی!! کس بات سے متاثر ہو کر شادی کا فیصلہ کِیا؟

نائیجرین نوجوان نے پاکستانی ڈاکٹر لڑکی سے شادی کرلی، محبت کی نئی داستان رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ان دونوں کی فیملیز حرمین شریفین میںدوران حج ملے تھے ،دونوں فیملیز کے درمیان دوستی ہو گئی ، نائیجرین فیملی نے اپنے بیٹے کو لاہور یونیورسٹی میں تعلیم کیلئے بھیجا تو وہ وہاں

سے ان کے گھر آئے ، پاکستانی خاتون ڈاکٹر چائے لےکر آئیں تھیں جہاں سے ان دونوں فیملیز کے مابین رابطے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ،

نئے جوڑے نے اپنی اپنی فیملیز سے اس بارے میں بات کی جس کے بعد ان دونوں کی شادی ہو گئی ۔ خاتون ڈاکٹر صالحہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں کافی ٹائم لگا اس کے بعد ہم نے فیملیز کو اس بارے میں آگاہ کیا ،

میرے والدین بھی مان گئے تھے کہ لڑکے کی اچھی فیملی اور لڑکا خود بھی بہت اچھا ہے ، صالحہ کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں جبکہ نائیجرین دلہے کا کہنا تھاکہ مجھے ان کی فیملی بہت اچھی لگی ہے اور خاص طور پر صالحہ ایک اچھی انسان ہیں

مجھے ان سے شادی کر کے خوشی ہوئی ۔ دوسری جانب واضح رہے کہ مارچ میں فرانسیسی لڑکی نے عارف والا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی تھی ۔سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدلی،

فرانسیسی لڑکی عارف والا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان چلی آئی۔غیر مسلم لڑکی جیمن کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئی اور عدالت میں لڑکے سے نکاح کر لیا جس کے بعد لڑکی کا اسلامی نام زویا رکھ دیا گیا

۔فرانسیسی لڑکی جیمن کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے عارف والا کے رہائشی لڑکے علی رضا سے دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی۔ لڑکی اپنی والدہ کو ساتھ لے کر فرانس سے پاکستان چلی آئی اور پاکستان پہنچ کر کلمہ گو ہو گئی۔

Share

About admin

Check Also

ایک گھنٹے کا سفر 10 منٹ میں طے. یہ منصوبہ پاکستان کے کس شہر میں تیار ہو گا جانیے

ایک گھنٹے کا سفر 10 منٹ میں طے. یہ منصوبہ پاکستان کے کس شہر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com