Home / انٹرنیشنل / بریکنگ نیوز: نواز شریف کا پاکستان واپس آنے کا اعلان۔۔۔۔۔ انہیں گرفتار کیا جائے گا یا نہیں؟ بڑی خبر

بریکنگ نیوز: نواز شریف کا پاکستان واپس آنے کا اعلان۔۔۔۔۔ انہیں گرفتار کیا جائے گا یا نہیں؟ بڑی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے ، کیونکہ ان کے ذاتی معالج نے انہیں ہوائی سفر سے بھی منع کر دیا ہے۔ جی این این کے پروگرام ” ویو پوائنٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب نے کہا کہ

اگر میاں نواز شریف نہیں آئیں گے ، جس کی دو بنیادی وجوہات ہے ۔ تجزیہ کار کے مطابق میاں نواز شریف جانتے ہیں کہ انہیں آتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ جبکہ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج نے بھی انہیں پاکستان آنے سے منع کر دیا ہےاور کہا کہ ہوائی سفر میاں نواز شریف کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔ تجزیہ کار نے پروگرام میں مزید بتایا کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے لیے 14 روزہ پیرول پر رہائی درخواست دی جائے گی، تاہم دیکھنا ہوگا کہ حکومت کی جانب سے انہیں کتنے دن کی اجازت ملتی ہے۔ سینئر صحافی نے پنجاب حکومت کے حوالے سے بتایا کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے افسوسناک خبر ملنے کے بعد حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو جیل میں اکٹھا رکھنے کی اجازت دی تھی جو کہ ایک بے حد مثبت عمل ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔ بیگم شمیم 15فروری کولندن گئی تھیں وہ کچھ عرصے سےعلیل تھیں ۔ ان کی نمازجنازہ لند ن میں ادا کی جائے گی ۔ مسلم لیگ ن رہنما سلیمان شہباز نے جی این این سے خصوصی گفتگو میں انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیگم شمیم کی لاہور میں ہی تدفین ہو گی جبکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز جو اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ، ان کی پیرول پر رہائی کے لیے درخواست دی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

دنیا کے جاہل ترین 10 ممالک کی فہرست جاری ، بھارت پہلے نمبرپر

دنیا کے جاہل ترین 10 ممالک کی فہرست جاری ، بھارت پہلے نمبرپر کراچی(این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com