Breaking News
Home / آرٹیکلز / چند پرانے واقعات

چند پرانے واقعات

چند پرانے واقعات

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار مظہر برلاس اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔سابق صدر پاکستان کے فرزند اعجاز الحق نے حال ہی میں اپنی تقریروں میں کچھ حقائق بیان کئے ہیں کہ کس طرح لال شرٹ پہن کر ایک نوجوان گورنر ہائوس پہنچا، کس طرح ویٹر کی پگڑی اُسے پہنائی گئی۔

ایک ناکام اداکار اور ناکام کرکٹر کے علاوہ بزنس میں بھی ناکام نظر آنے والے نوجوان کو پنجاب اسپورٹس بورڈ کی چیئرمینی، مشاورت اور اُس کے بعد وزارت کیسے ملی؟ کیسے وہ وزیراعلیٰ بنا اور پھر آئی جے آئی بننے کے بعد جب پیسے ملے تو کس نے جزاک اللہ کہہ کر وصول کئے، اعجاز الحق بتاتے ہیں کہ ’’پانچ لاکھ کا تھیلا میرے گھر بھی آیا تھا

مگر میری ماں نے مجھ سے کہا کہ یہ فوراً واپس کرو، میرے باپ کا جب حادثاتی انتقال ہوا تو اُس کے اکائونٹ میں دو لاکھ اور چند ہزار روپے تھے۔مجھے یاد ہے کہ گلگت سے واپسی پر میں نے نواز شریف کو 55منٹ تک سمجھایا مگر وہ نہ سمجھا، کس طرح منگلا کے کور کمانڈر کو خفیہ طور پر میاں شریف سے ملوانے کے لئے لے جایا گیا،

کس طرح سیف الرحمٰن کے ذریعے کور کمانڈرز کو بی ایم ڈبلیوز کی چابیاں بھجوائی گئیں اور پھر کس طرح جنرل آصف نواز نے اُن چابیوں کو واپس کروایا اور ساتھ ہی کہا کہ آپ فوج کو بھی مالی بدعنوان کرنا چاہتے ہیں‘‘۔جنرل آصف نواز مرحوم نے اُس وقت چوہدری پرویز الٰہی کو کیا پیغامات دیے تھے، یہ پیغامات اب بھی چوہدری برادران سے پوچھے جا سکتے ہیں۔ بدعنوانی سے یاد آیا کہ جن لوگوں نے وہ گاڑی دیکھی ہے جس میں جنرل عثمانی کی وفات ہوئی،

اُنہیں سمجھ آ گئی ہو گی کہ کس قدر پرانی گاڑی اُن کے زیر استعمال تھی۔منی ٹریل اور ذرائع آمدن نہ بتانے والے لیڈر سے متعلق کسی دن لکھوں گا کہ گیانی ذیل سنگھ نے کیا کہا تھا اور یہ بھی بتائوں گا کہ موصوف کو فوج سے مسئلہ کیا ہے، جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید مغل سے کیا شکوہ ہے، جنرل ظہیر الاسلام کے ن لیگ کیوں خلاف ہے، یہ کہانی پھر سہی۔ بقول ناصرہ زبیری؎اس گھر کا نگہبان ہے کچھ اور طرح کا۔ (ش س م)

Share

About admin

Check Also

اللہ تعالیٰ کا یہ نام 11 بار پڑھ کرپرندوں کو کھِلانے سے انشاءاللہ آپ کا رزق کبھی ختم نہیں ہوگا

اللہ تعالیٰ کا یہ نام 11 بار پڑھ کرپرندوں کو کھِلانے سے انشاءاللہ آپ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com