ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزارت خزانہ نے ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ معاشی فیصلے مستقبل کی یقینی صورت حال کی بنیاد پر ہوتے ہیں،
اس وقت ملک کو شدید غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے، بڑھتی مہنگائی معیشت کے لیے بڑا چیلنج ہے، بیرونی خسارے اور روپےکی بے قدری کا سامنا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق زرمبادلہ کے
ذخائر میں کمی کا مسئلہ درپیش ہے، 2021-22 میں جی ڈی پی کی شرح 5.97 فیصد رہی، شرح نموکا ہدف حاصل کرنے کے باوجود مسائل درپیش ہیں، معیشت کو مستحکم رکھنا بڑا چیلنج ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ مئی میں مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں رہے گی، حکومت عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافےکا بوجھ برداشت کر رہی ہے۔