Breaking News
Home / آرٹیکلز / پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں

پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں

پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں

 لندن(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد تفہین شریف برطانیہ کے علاقے ٹیمسائیڈ کی پہلی ایشیائی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی تفہین شریف برطانیہ کے شہر ٹیمسائیڈ کی ڈپٹی میئر منتخب ہوگئی ہیں۔ تفہین شریف کو 2012 میں سب سے کم عمر نوجوان کونسلر کا اعزاز بھی ملا تھا۔زمانہ طالب علمی سے سیاست

میں حصہ لینے والی تفہین شریف ٹیمسائیڈ سے منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئی ہیں اور اس سے قبل وہ کونسلر بھی منتخب ہوچکی ہیں۔تفہین شریف کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

ڈپٹی میئر منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے اور اس کے لیے ایک سنجیدہ حل کی ضرورت ہے۔نو منتخب ڈپٹی میئر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ہم سب کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا اور میں ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کروں گی۔

Share

About admin

Check Also

اللہ تعالیٰ کا یہ نام 11 بار پڑھ کرپرندوں کو کھِلانے سے انشاءاللہ آپ کا رزق کبھی ختم نہیں ہوگا

اللہ تعالیٰ کا یہ نام 11 بار پڑھ کرپرندوں کو کھِلانے سے انشاءاللہ آپ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com