Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستان میں جدید کورونا کٹ متعارف۔۔!! نتیجہ کتنی دیر میں موصول ہوگا؟ قیمت جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

پاکستان میں جدید کورونا کٹ متعارف۔۔!! نتیجہ کتنی دیر میں موصول ہوگا؟ قیمت جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی ، جس سے 20 منٹ میں ٹیسٹ ممکن ہو سکے گا، ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2ہزار روپے تک ہو گی۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا

ہے کہ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ 20 منٹ میں رزلٹ دے گی ۔سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے کورونا ٹیسٹ کٹ رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ غیر ملکی فارما کمپنی نے رجسٹرڈ کرائی ، یہ ٹیسٹ کٹ غیر ملکی دوا ساز کمپنی درآمدکرے گی۔ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا تھاکہ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ جرمنی کی تیار کردہ ہے اور ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2ہزار روپے تک ہو گی ، یہ ٹیسٹ کٹ ناک کی رطوبت سےکوروناٹیسٹ کرے گی۔سی ای او ڈریپ نے کہا کہ تربیت یافتہ ماہرین ریپڈ ٹیسٹ کٹ استعمال کرسکیں گے، ریپڈ رزلٹ کا مریض کی حالت، کلینکل ہسٹری سے موازنہ کرنا ہو گا تاہم یہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کورونا ڈونر اسکریننگ کیلئے استعمال نہیں ہو گی۔ریپڈ ٹیسٹ کٹ کی رجسٹریشن بڑی کامیابی ہے، اس ٹیسٹ کٹ سے کورونا کی جلد تشخیص ممکن ہو گی اورکوروناکی جلد تشخیص سے بروقت علاج ممکن ہو سکے گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری وبا سے مزید 48 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ 2 ہزار 954 مریضوں میں اس کی تشخیص ہوئی ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39 ہزار 165 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 56 ہزار 120 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 954 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس طرح کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651 ، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846 ، اسلام آباد میں 27 ہزار 555، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558 جب کہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے مزید 48 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں، اس طرح وبا سے ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی ہے، پنجاب میں 2 ہزار 879، سندھ میں 2 ہزار 845، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 330، بلوچستان میں 163، آزاد کشمیر میں 147 ، گلگت بلتستان میں 95 جب کہ اسلام آباد میں 285 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

سرکاری ملازمین کی موجیں۔۔ایک اور بڑی خوشخبری 18 دسمبر سے چھٹیاں کا اعلان کر دیا گیا

سرکاری ملازمین کی موجیں۔۔ایک اور بڑی خوشخبری 18 دسمبر سے چھٹیاں کا اعلان کر دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com