لاہور (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق میجر جنرل آصف غفور سمیت پاک فوج کے 6 افسران کو ترقی دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پروموٹ کردیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ 5 دیگر میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر
ترقی دی گئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔