Breaking News
Home / شوبز / میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی ، مجھے تو زبردستی اداکارہ بنایا گیا ۔۔۔۔ بالی وڈ کی سدا بہار خاتون ریکھا کا انکشاف

میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی ، مجھے تو زبردستی اداکارہ بنایا گیا ۔۔۔۔ بالی وڈ کی سدا بہار خاتون ریکھا کا انکشاف

میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی ، مجھے تو زبردستی اداکارہ بنایا گیا ۔۔۔۔ بالی وڈ کی سدا بہار خاتون ریکھا کا انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ کہلانے والی ریکھا نے کہا ہے کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں، انہیں زدوکوب کرکےاداکارہ بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ نے سینئر اداکارہ کا ماضی کا انٹرویو دوبارہ شایع کیا جس میں ریکھا کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں بالکل بھی دلچسپی نہیں تھی،

کم عمری سے ہی زور سے اور جبری مجھے اداکارہ بنایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکھا نے صرف 3 سال کی عمر سے بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا

تاہم انہوں نے بالی ووڈ میں 13 برس کی عمر میں ڈیبیو کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ جب ممبئی آئی تو فلم انڈسٹری کے لوگوں نے گھر والوں سے رابطہ کیا، مجھ سے پوچھنے لگے کہ ہندی فلم میں کام کروگی تو میں نے منع کردیا،

میرے انکار کے باوجود انہوں نے مجھے پروجیکٹ کا حصہ بنالیا، کام کرتے ہوئے 6 سے 7 سال گزرے تو میری انڈسٹری کے لیے دلچسپی پیدا ہوئی۔ریکھا کا مزید کہنا تھا کہ زبردستی خود کو کھینچ کر فلموں کی عکسبندی پر لے جاتی تھی، دو شفٹ کرنا مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا تھا۔

Share

About admin

Check Also

سیف علی خان کی طرف سے شادی کی پیشکش سے دو بار کیوں انکار کیا تھا دلچسپ انکشاف

سیف علی خان کی طرف سے شادی کی پیشکش سے دو بار کیوں انکار کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com