Breaking News
Home / اہم خبریں / ہارون آباد : اصل کہانی سامنے آگئی

ہارون آباد : اصل کہانی سامنے آگئی

ہارون آباد : اصل کہانی سامنے آگئی

ہارون آباد (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے ایس ایچ او کے آفس میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو زدوکوب کا نشانہ بنا ڈالا۔مریم حسین نامی لیڈی ڈاکٹر زدوکوب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید قمیص شلوار میں

ملبوس ایک شخص خاتون کو مار رہا ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مار پیٹ کے دوران خاتون زمین پر گر جاتی ہے جس کے بعد وہ بھی مذمت کرتی ہے، ایس ایچ او سمیت آفس میں موجود دیگر لوگ بیچ بچاؤ کرواتے ہیں

۔لیڈی ڈاکٹر کو زدوکوب کرنے والے شخص کو ایس ایچ او تھپڑ کرا کے آفس سے باہر بھیج دیتا ہے۔ شکار ہونے والی لیڈی ڈاکٹر مریم حسین کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا ہے جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے

کہ میرے شوہر کے ساتھ نجی معاملات کی وجہ سے ان کے کہنے پر مجھے 24 جون کو ہارون آباد پولیس اسٹیشن میں زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں گھریلو زدوکوب کا شکار تھی،

میرے شوہربری عادتوں کا شکار تھے، میرے شوہر نے مجھے تھانے آنے کا کہا اور غنڈے بھیج کر مجھے زدوکوب کرویا ، خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد مجھے اب تک انصاف نہیں ملا، میں چار بچوں کے ساتھ اکیلی رہتی ہوں اور میری جان کوخطرہ ہے، میری حکام بالا سے گزرش ہے کہ جلد ان ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں یکے بعد دیگرے 5 بھارتی طیارے لینڈ کیوں ہوئے؟ آخری طیارہ کون سے 12 پاکستانیوں کو لیکر دبئی گیا؟ سنسنی مچا دینے والی خبر نے ہنگامہ برپا کردیا

پاکستان میں یکے بعد دیگرے 5 بھارتی طیارے لینڈ کیوں ہوئے؟ آخری طیارہ کون سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com