Breaking News
Home / انٹرنیشنل / مہنگائی کے ستائے عوام کی مالی امداد کا اعلان!!!! کتنی رقم تقسیم کی جائیگی؟

مہنگائی کے ستائے عوام کی مالی امداد کا اعلان!!!! کتنی رقم تقسیم کی جائیگی؟

مہنگائی کے ستائے عوام کی مالی امداد کا اعلان!!!! کتنی رقم تقسیم کی جائیگی؟

سعودی عرب نے مہنگائی کے ستائے اپنے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے ۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں جائے گا جبکہ 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لئے 20 ارب ریال کی منظوری دے دی ، یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظورکی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ اعانت صرف ایک بار دی جائے گی۔

اس کے علاوہ سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہےجس کے بعد 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین میں اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔ ادھر پاکستان میں منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا اور ہفتہ وار کاروبار کے دوسرے دن کے ابتدائی لمحات سے ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان تیز رفتار رہی۔

منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کر دیا اور ہفتہ وار کاروبار کے دوسرے دن کے ابتدائی لمحات سے ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان تیز رفتار رہی۔ منگل کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 206 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ بھی 207 روپے کی سطح پر آگئے۔وزیر خزانہ کی جانب سے گذشتہ روز ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت موخر نہ ہونے کی وضاحت کی گئی تھی

لیکن اس وضاحت کے فوری بعد ہی پنجاب کے وزیراعلی کی جانب سے الیکشن کے موقع پر ایک سو یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے کم آمدنی کے حامل طبقے کے لیے مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان کچھ بنگلہ دیش سے ہی سیکھ لے،بنگلہ دیش کے حکومت کے بجلی کی بچت کے لیے حیرت انگیز اقدامات

پاکستان کچھ بنگلہ دیش سے ہی سیکھ لے،بنگلہ دیش کے حکومت کے بجلی کی بچت …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com