اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتی ہے، اہم ترین رہنما اور سابق وزیر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،خبر نے اپوزیشن جماعت میں ہلچل مچا دی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کل سرکاری دورے پر لاہور پہنچے تھے اُن کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل تھا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے کل لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم کی خواہش کے مطابق کی گئی۔ سابق وزیر سید رضا علی گیلانی کی وزیراعظم سے ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔ بعد ازاں سید رضا علی گیلانی نے بتایا کہ یہ ملاقات وزیراعظم عمران خان کی دلی مراد پر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں تحریک انصاف میں شامل نہیں، وزیراعظم صرف میرے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپکی ملاقات 19 نومبر کو نیب طلبی کے بعد طے ہوئی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سید رضا علی گیلانی نے کہا دربار حجرہ شاہ مقیم کو اراضی کے معاملے پر کسی نے درخواست دی تھی مگر اس کا ملاقات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے یا نہ ہونے کیلئے بزرگوں سے مشورہ کیے بغیر فیصلہ نہیں کرتا۔