Breaking News
Home / انٹرنیشنل / امریکہ نے پاکستان کا نام اہم ترین فہرست سے نکال دیا مگر کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

امریکہ نے پاکستان کا نام اہم ترین فہرست سے نکال دیا مگر کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

امریکہ نے پاکستان کا نام اہم ترین فہرست سے نکال دیا مگر کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

نیویارک امریکہ نے پاکستان کا نام کم عمر سپاہی بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پاکستان کو 2021ءمیں چائلڈ سولجر لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ بچہ سپاہی یا چائلڈ سولجر کی اصطلاح ایسے 18سال سے کم عمر افراد پر لاگو ہوتی ہے جومسلح گروہوں

کے ساتھ باورچی، قلی، قاصد، نرس، گارڈ یا کسی بھی شعبے میں کام کے لیے بھرتی کیے گئے ہوں۔ 2021ءکی رپورٹ میں پاکستان پر ان غیر ریاستی مسلح گروہوں کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جو کم عمر سپاہیوں کو بھرتی اور استعمال کرتے ہیں۔

پاکستانی حکومت نے 2021ءمیں ان گروہوں کے جرائم کی تحقیقات اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے متعلق رپورٹ جمع نہیں کرائی تھی جس پر پاکستان کا نام اس لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ 2021ءکی رپورٹ میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ غیر ریاستی مسلح گروہوں کی حمایت بند کرے

جو کم عمر سپاہیوں کو بھرتی یا استعمال کرتے ہیں۔یہ لسٹ امریکی محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کی جاتی ہے۔ 2022ءکی اس لسٹ میں افغانستان، میانمار، وسطی افریقی جمہوریہ، کانگو، ایران، مالی، روس، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com