Breaking News
Home / اہم خبریں / مہنگائی بڑھ رہی ہے یا کم ہو رہی ہے ؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ نے دودھ کادودھ اور پانی کا پانی کر دیا

مہنگائی بڑھ رہی ہے یا کم ہو رہی ہے ؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ نے دودھ کادودھ اور پانی کا پانی کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران گوشت، دودھ، کیلے،انڈوں اور لہسن سمیت 11 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 2 روپے جبکہ انڈوں کی فی درجن اوسط قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ چاول، گھی، چائے، نمک، مرچ سمیت 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطً فی کلو قیمت میں 4 روپے 73 جب کہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 44 پیسے کمی ہوئی۔اس کے علاوہ دال مسور،دال مونگ اور آلو کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں یکے بعد دیگرے 5 بھارتی طیارے لینڈ کیوں ہوئے؟ آخری طیارہ کون سے 12 پاکستانیوں کو لیکر دبئی گیا؟ سنسنی مچا دینے والی خبر نے ہنگامہ برپا کردیا

پاکستان میں یکے بعد دیگرے 5 بھارتی طیارے لینڈ کیوں ہوئے؟ آخری طیارہ کون سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com