Breaking News
Home / اہم خبریں / ماضی کی مقبول اداکارہ اب چائے کا ڈھابہ لگا رہی ہیں۔۔ شوبز اداکارہ جن کی زندگی ایک حادثے نے بدل دیا

ماضی کی مقبول اداکارہ اب چائے کا ڈھابہ لگا رہی ہیں۔۔ شوبز اداکارہ جن کی زندگی ایک حادثے نے بدل دیا

ماضی کی مقبول اداکارہ اب چائے کا ڈھابہ لگا رہی ہیں۔۔ شوبز اداکارہ جن کی زندگی ایک حادثے نے بدل دیا

سوشل میڈیا پر ایسی کئی مشہور شخصیات ہیں، جن کی زندگی اب بدل گئی ہے،یک دم ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی اداکارہ کے بارے میں بتائیں گے۔ماضی کی ایک ایسی ہی اداکارہ کی زندگی میں اس حد تک تبدیلی آئی کہ اب وہ کراچی میں چائے کا ڈھابہ چلا رہی ہیں، ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے

والی اداکارہ زاہدہ پروین اب بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے چائے کا ہوٹل چلا رہی ہیں۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سیرینہ مارکیٹ کے سامنے اداکارہ زاہد پروین موجود ہوتی ہیں، یوٹیوب چینل ایک پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بچوں کی کفالت کے لیے مجھے سڑکوں پر آنا پڑا

۔بچوں کو سنبھالنے والا بھی کوئی نہیں تھا، جس کی وجہ سے مجھے مجبورا انڈسٹری کو چھوڑنا پڑا۔ سابقہ اداکارہ بتاتی ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے میں نئے کپڑے نہیں خرید پاتی تھی، جس کی وجہ سے یہ ذریعہ معاش بچوں کی خاطر چُنا۔اداکارہ نے بتایا کہ 2 سال پہلے ایک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے میرا کندھا متاثر ہوا اور میں کوئی بھاری چیز نہیں اٹھا سکتی ہوں، جبکہ بیماریوں نے بھی رہی سہی کسر پوری کی۔ سابقہ اداکارہ زاہدہ پروین کا کہنا تھا کہ یہ سب اللہ کی آزمائش ہے، بچوں کی کفالت کرنی ہے، ہزاروں کا خرچہ ہوتا ہے،

زاہدہ اگرچہ مشکل وقت سے گزر رہی ہیں لیکن اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے اپنی ہمت کو ٹوٹنے نہیں دے رہی ہیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے پہلے شوہر کی موت کے بعد سسرالیوں نے بہت تشدد کیا تھا، میرے پہلے شوہر کے دوست نے بے حد مدد کی۔ اگرچہ زاہدہ اس وقت افسردہ ہیں لیکن مایوسی کو قریب بھی نہیں آنے دے رہی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com