اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روس کے رن وے پر ہر طرف سونا بکھر گیا لیکن زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سونا آسمان سے نہیں برسا بلکہ حادثاتی طور پر ایک جہاز سے گر گیا ۔روس کے شہر یاکوتس کے ایئر پورٹ سے اڑان بھرتے ہی کارگو کمپنی کے جہاز کا دروازہ اچانک کھل گیا۔
جس کے بعد 9 ٹن سے زائد سونے کے بسکٹ اور قیمتی دھاتیں رن وے پر بکھر گئیں۔سونا گرنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر حکام نے موقع پر پہنچ کر رن وے سے سونے کے بسٹکس اٹھانا شروع کردیے۔رن وے پر سونے کے بسکٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جب کہ کچھ ٹوئٹر صارفین نے اسے سونے کی بارش قرار دیا۔واقعے کے بعد پائلٹ نے 26 کلو میٹر کی دوری پر واقع دوسرے ایئر پورٹ پر طیارہ لینڈ کیا جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔ دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 46کروڑ 68لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب55 ڈالرز کی سطح کو بھی عبور کر گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق20 نومبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 20ارب 55کروڑ 24لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 48 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعدزرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13ارب ڈالر کی سطح کو عبور کرتے ہوئی13 ارب41 کروڑ55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 1کروڑ 75لاکھ ڈالرز کی کمی سی7 ارب13 کروڑ 69 لاکھ ڈالر زرہ گئے ۔