Breaking News
Home / انٹرنیشنل / اقوام متحدہ سے او آئی سی نے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ سے او آئی سی نے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ سے او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ مذہب کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کے لیے قرار داد جاری کرے۔او آئی سی کا کہناہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی او آئی سی ایک بار پھر مخالفت

کرتی ہے، او آئی سی کے مطابق اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا نہیں ہے۔ مسلم وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین کا کہنا تھاکہ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے یہعہد حاضر کا کینسر ہے۔انہوں نے کہاکہ خواہ کوئی بھی ہو اسلام دشمن بیانیہ قابل مذمت ہے۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com