سلمان خان نے بھی شادی کا فیصلہ کر لیا۔۔لڑکی کون ہے؟جانیں
سلمان خان کا خاندان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں نہیں گیا سلمان خان کی بہن نے بتا دیا۔ سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے جب میڈیا نے کترینہ کیف کی شادی میں نہ جانے کی وجہ پوچھی
تو ارپتا خان نے ایک بار پھرصاف صاف بتا دیا کہ کترینہ کیف نے شادی میں بلایا ہی نہیں توکیسے جاتے۔ ہمیں کترینہ کی طرف سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ کترینہ کیف
سلمان خان کے خاندان کا حصہ سمجھی جاتی تھیں اورسلمان خان کی بہن ارپتا خان کی قریبی دوست رہی ہیں۔ ماضی میں سلمان خان اورکترینہ کیف کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان جمعرات کو عَلٰی الصُّبْح ممبئی ایئرپورٹ پر اپنی ٹیم کے ساتھ نظر آئے، وہ ایک پرائیویٹ فلائٹ میں سوار ہوئے لیکن جے پور میں کترینہ کیف کی شادی میں جانے کے لیے نہیں بلکہ وہ سعودی عرب روانہ ہونے کے لیے یہاں آئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ ریاض میں ہونے والے اپنے کنسرٹ دبنگ ٹور ری لوڈ کا انعقاد کرنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ یاد رہے کہ سلمان خان پہلے ہی یہ بات بتا چکے تھے کہ ان کا 10 دسمبر کو ریاض میں کنسرٹ منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ان کے ساتھ اس ٹور میں جانے کے لیے اداکارہ شلپا شیٹی، اداکار سہیل خان اور ایوش شرما بھی ممبئی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ جبکہ دیگر شرکا میں سلمان خان کے دبنگ تھری کے کو اسٹار سائی منجریکر، سنیل گروور اور منیش پال شامل تھے۔
جیکولین فرنینڈس کا نام بھی اس ٹیم میں شامل تھا، جو چند روز قبل ممبئی ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی تھیں جہاں انہیں دو سو کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے روک لیا گیا تھا، تاہم انہیں بعد میں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔تاہم ذرائع کے مطابق سلمان خان سعودیہ میں رشتہ دیکھنے کے لیے گئے ہیں اور وہ کوئی عربی لڑکی ہے اس کے بارے میں معلومات کم ہیں۔لڑکی کی عمر 20 سے 25 کے درمیان ہے ابھی تک کافی تفصیلات صیغہ راز میں ہیں۔