ریاض (ویب ڈیسک) قطر سے تنازعات کا حل، امریکا کیلئے آسانی پیدا ،اہم ترین اسلامی ملک نے ثالثی کی پیشکش کردی۔ سعودی عرب نے جوبائیڈن کو تحفہ دینے کیلئے قطر سے تنازع حل کرنے کی کی کوششیں شروع کردی۔ انگلش اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں ہار کے بعد
سعودیہ نے قطر کیساتھ تین سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تنازعہ کے حل کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے اقدام کو جو بائیڈن انتظامیہ کی حمایت حاصل کرنے کا قدم قرار دیا۔ سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر نے سال2017 میں قطر سے تمام قسم کے تعلقات ختم کر دہے تھے۔