Home / اہم خبریں / بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پسند کے لڑکے سے ہوئی یا نہیں ؟ معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پسند کے لڑکے سے ہوئی یا نہیں ؟ معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف نیوز اینکر جو کہ آج کل ایک پروگرام کو ہوسٹ کرنا شروع ہوگئے ہیں اور سید علی حیدر کے نام سے جانے جاتے ہیں انہوں نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کے حوالے سے حیران کُن دعویٰ کر ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں سید علی حیدر کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے پسند کی شادی نہیں کی تھی بلکہ انکی شادی مکمل طور پر ارینج تھی اور انکے والد نے کروائی تھی، لیکن بختاور کا معاملہ ذرا الگ ہے۔

سید علی حیدرکا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب نہایت سادہ تھی، اس میں صرف کچھ ہی لوگوں کو بلایا گیا، بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ محمود چوہدری ایک سلجھے ہوئے، احساس کرنے والے اور مذہبی انسان ہیں۔

علی حیدر کا کہنا تھا کہ محمود چوہدری شکل سے بھی ایسے ہی لگتے ہیں جیسے بختاور بھٹو نے کہا ، بختاور بھٹو کی جانب سے جب اظہار پسندیدگی کیا گیا تو پھر معاملہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ اب جو بھی کرنا ہے آپ نے ہی کرنا ہے۔

علی حیدر کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد آصف زرداری کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ، زرداری صاحب چوہدری فیملی کو پہلے سے بھی جانتے تھے، لیکن جب انہوں نے تحقیقات کو مکمل کر لیا تو انہیں اپنی بیٹی کا انتخاب بالکل صحیح لگا، اور انہوں نے اس رشتے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔

علی حیدر کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com