Home / انٹرنیشنل / امریکہ کو خوش کرنے اور NROحاصل کرنے کے لیے نواز شریف کی حکمت عملی کیا نکلی؟ سب کچھ سامنے آگیا

امریکہ کو خوش کرنے اور NROحاصل کرنے کے لیے نواز شریف کی حکمت عملی کیا نکلی؟ سب کچھ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اس وقت ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے، انکی تحریک کامیاب نہیں ہو سکی لیکن پھر بھی انہیں اللہ تعالیٰ نے موقع بھی فراہم کر دیا لیکن وہ لوگ نہیں سمجھ رہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد عارف کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں جلسے کرنے سے اور جلوس نکالنے سے حکومت کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور جس طرح نواز شریف ملک کے بڑوں سے جواب طلب کرنا چاہ رہے ہیں ایسے جواب ملتے ہیں۔

ارشاد عارف کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر اپوزیشن کو موقع مل گیا ہے کہ وہ اعلان کر دیں کہ لوگوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اس لیے جلسے کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں جو کئی باریاں لے چکی ہیں.

یہ پہلے ہی ثابت کر چکی ہیں کہ ان کے ادوار میں نا کوئی کام ہوا اور نہ یہ انتخابی اصلاحات لا سکے، ان جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے کرنے کے لیے کوئی کارنامہ سر انجام نہیں دیا۔

ارشاد عار ف کا مزید کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر کی خواہش تھی کہ مسلمان ملک اسرائیل کو کسی نہ کسی طرح تسلیم کر لیں، سب سے زیادہ سعودی عرب دباؤ میں تھا کیونکہ سعودعرب کے قریبی اور دوست عرب ممالک میں سے 2 نے اسرائیل کو تسلیم کر بھی لیا، اس میں سسعودی عرب کی مرضی شامل تھی، لیکن اگر عودی عرب خود اسرائیل کو تسلیم کر لیتا تو پھر اگلا دباؤ پاکستان پر ہی آنا تھا۔

ارشاد عارف کا کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال میں پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں اپنے لیے راستہ ڈھونڈ رہی تھیں، کیونکہ ان جماعتوں کی بالخصوص نواز شریف کی حکمت عملی واضح تھی کیونکہ وہ جانتے ہیں ہماری اسٹیبلشمنٹ سعودی عرب کا دباؤ برداشت نہیں کر پائے گی چاہے عمران خان ڈٹ جائیں ۔

ارشاد عارف نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کا پلان تھا کہ جب ہم لوگ دباؤ ڈالیں گے کہ دوست ممالک کا ساتھ دینا چاہیئے تو پھر ہمارے لیے بھی راستہ نکل آئے گا، کیونکہ وہ پہلے بھی امریکہ کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور اس طرح وہ ایک بار پھر امریکہ کو یقین دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے کہ ہم آپ کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com