Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: حکومت نےسٹیل ملزکولیزپردینے کافیصلہ کرلیا

بریکنگ نیوز: حکومت نےسٹیل ملزکولیزپردینے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرصنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سٹیل ملزپر230ارب سے زائد کے قرضے ہیں، سالانہ 15سے 20ارب روپے کا نقصان ہورہاہے۔ سندھ حکومت کو بھی بولی میں حصہ لینے کی دعوت۔

وفاقی وزیرحماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیل ملز کی ایک دردناک کہانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2008تک سٹیل ملزمنافع میں تھی ، پیپلزپارٹی نے آکر مل کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیااور پھر2015 میں ن لیگ نے بند کر دیا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سٹیل ملزکو بند ہوئے ساڑھے پانچ سال گزر گئے لیکن 35 ارب روپے کے قریب ایک بند مل کے ملازمین کی تنخواہیں اور 20ارب سے زائد کے واجبات ریٹائرڈ ملازمین کو دے چکے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ملز پر 230ارب کے قرضے ہیں، 200ارب کے قریب نقصان ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 4500ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ مجموعی 9500میں سے 95 فیصد ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس فیصلے پر سیاست کی جائے گی لیکن سیاست بھی وہ لوگ کریں گے جو اس کو بند کرنے اور نقصان کے دہانےپر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔ ان کے دور میں کہا گیا کہ پی آئی اے خریدنے والے کو سٹیل ملز مفت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹیل ملزکی 9ہزار ایکڑ زمین ہے جس میں سے 12ہزار ایکڑ پلانٹ کے ساتھ لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں بھرتی کرنے کا فیصلہ ساری دنیا میں ناکام ہو چکا ہے ۔

دوسری جانب سٹیل ملز سے نکالے گئے 4500 ملازمین کو برطرفی کے خطوط ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ سٹیل ملز کے ملازمین نے برطرفیوں کے فیصلے کے خلاف کراچی نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا۔

Share

About admin

Check Also

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع اسلام آباد (این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com