Home / اہم خبریں / سب سے بڑی خبر! کرونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا

سب سے بڑی خبر! کرونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی حکومت نے کرونا ویکسین کو اسپتالوں میں جلد فراہم کرنے سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائزر کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین سات دسمبر سے برطانیہ کے اسپتالوں میں دستیاب ہوگی، ویکسین سب سے پہلے اسپتال اور ان کے طبی عملے کو مہیا کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں اسی سال سے زائد عمر کے افراد اور کیئر ہومز میں موجود افراد کو دی جائے گی، برطانیہ لائی جانے والی کرونا ویکسین بلیجیئم سے لائی جائے گی۔دوسری جانب آکسفورڈ کی جانب سے تیار کردہ ویکیسن بھی اگلے ماہ کے اختتام تک اسپتالوں کو مہیا کئے جانے کا امکان ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ برطانیہ نے کرونا وائرس ویکسین کی 350 ملین (35 کروڑ) خوراکوں کا معاہدہ کیا تھا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ چھ مختلف ڈیولپرز کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین کی 350 ملین خوراکوں کا معاہدہ طے کیا جا چکا ہے جو برطانوی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کی خوراک این ایچ ایس کی طرف سے متاثرین کو مفت مہیا کی جائے گی، نجی کمپنیوں کے لیے ویکسین پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ گھروں سے تاخیر سے نکلنے والے اس سہولت سے محروم رہ سکتے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com