اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے ’ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن ‘ پروجیکٹ کا انتظامی کنٹرول روس کے حوالے کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔
پاکستان نے اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کے فروغ کے لیے’ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن ‘ پروجیکٹ کا انتظامی کنٹرول ایک خصوصی کمپنی کے ذریعے روس کے حوالے کرنے پر رضامندی دی ہے۔روسی صدر نے بھی اس منصوبے میں گہری دل چسپی اکاظہار کیا جس کے تحت درآمدی گیس پنجاب کو فراہم کی جائے گی۔
روس عشروں کے بعد پاکستانی سرزمین کسی اقتصادی منصوبے کا حصہ بنے گا۔ پاکستان اور روس کے درمیانی تجارتی تنازع حل ہونے کے بعد پائپ لائن پروجیکٹ سے دونوں ملکوں کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوں گے۔