Home / اہم خبریں / گھر سے کون بے دخل ہو گا؟ والدین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے نیا قانون لانے کا فیصلہ

گھر سے کون بے دخل ہو گا؟ والدین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے نیا قانون لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نیا قانون متعارف کرایا ہے۔وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے اس قانون کی تجویز دے تھی۔وزفاقی وزیر کی تجویز پرپروالدین کے حقوق کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی گئی ہے اور فوری طور پراس قانون آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں والدین اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئےآرڈیننس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس قانون کے تحت والدین بچوں اوران کے شریک حیات کو گھرسے بےدخل کرسکیں گے،اس آرڈیننس سے والدین کے حقوق کا تحفظ ہوگا جو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ کہ حکومت معاشرے کے کمزورطبقات کی مدد کے لیے کوشش کررہی ہے،انہوں نے اس قانون کے بارے میں مزید بتایا کہ آرڈیننس میں 3 چیزوں پرتوجہ دی جائے گی، اگرمکان بچوں کی ملکیت ہے تو والدین کو بےدخل کرنے سے روکا جاسکے، مکان والدین کی ملکیت ہے تو بچوں اوران کی شریک حیات کو بےدخل کرسکیں گے۔تجویز کے مطابق والدین 10 روزکے اندربچوں کو گھرسے بےدخل کرسکیں گے، وزیراعظم نے وزیرقانون کی تجویزکی منظوری دے دی،وزیراعظم نے فوری طورپر آرڈیننس کامسودہ تیارکرنےکی بھی ہدایت کر دی ہے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com