شاہین شاہ آفریدی نکاح کے اگلے روز ہی بھڑک اٹھے ، سب کو کھری کھری سنادیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی نکاح کے اگلے روز ہی بھڑک اٹھے ، سب کو کھری کھری سنادیں ۔۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاءکے ساتھ ہو گیا ہے اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اپنی صاحبزادی انشاءکی ر خصتی بعد میں کریں گے۔ تاہم نکاح کے موقع پر لی گئی تصاویر نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے ۔ نکاح کی تقریب میں کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ ،شاداب خان ، سکواش کی لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔
شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کراچی کی جامع مسجد زکریا میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔ نکاح کی بعد شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے مقامی کلب میں دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر برہم ہو گئے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لوگوں سے کہا گیا تھا کہ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا ، ہماری پرائیویسی کا خیال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر کسی شرم کے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہے ،برائے مہربانی ہمارا یادگار دن خراب نہ کیا جائے ۔