اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی تیار ی کر لیں ! 7اور 8دسمبر کو ملک بھر میں کیا ہونے جا رہا ہے ؟ اعلان کردیا گیا ۔۔۔ پاکستان بھر میں بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار، 7 اور 8 دسمبر کو ملک کے اکثر علاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت
میں اضافہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چند روز کے وقفے کے بعد بارش کا ایک نیا سلسلہ بادل برسائے گا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ سے بادل برسیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کچھ دن میں ملک میں داخل ہو گا جس کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ملک کے اکثر علاقوں میں بارش برسنے کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے ملک میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ ملک میں چند روز کے وقفے کے بعد بارش کا ایک نیا سلسلہ بادل برسائے گا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ سے بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کچھ دن میں ملک میں داخل ہو گا۔