Breaking News
Home / اہم خبریں / شاندار خبر:اسمگلنگ کی روک تھام ،ملکی معیشت کو ایک سال میں کتنے ارب کافائدہ ہوا؟ جان کر آپ بھی نئے پاکستان کا نعرہ لگا دیں گے

شاندار خبر:اسمگلنگ کی روک تھام ،ملکی معیشت کو ایک سال میں کتنے ارب کافائدہ ہوا؟ جان کر آپ بھی نئے پاکستان کا نعرہ لگا دیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بارڈر مینجمنٹ سسٹم کیلئےخصوصی ڈویژن بنانےکی ہدایت کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بارڈرمینجمنٹ سسٹم کومزیدبہتربنانےسےمتعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور معاون خصوصی معیدیوسف سمیت عسکری و سویلین حکام نے شرکت کی ۔ وزیراعظم کو اس موقع پر بارڈر منیجمنٹ سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10مختلف وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں بارڈر منیجمنٹ سسٹم سے وابستہ ہیں ۔ اجلاس کومختلف بارڈرکراسنگ پرنصب نظام اوربارڈرفنسنگ پرکام کی پیشرفت سےبھی آگا ہ کیاگیا وزیراعظم کو بتایا گیا کہ زمینی،ہوائی اوربحری راستوں سےداخل ہونےوالےافرادکی تفصیلات ایک جگہ اکٹھاکرنےکی ضرورت ہے جبکہ وفاقی سطح پر بارڈر کے معاملات کودیکھنےکیلئےکوئی مرکزی ادارہ موجودنہیں ہے ۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کی زیرصدارت بارڈرمینجمنٹ سسٹم کیلئےخصوصی ڈویژن بنانےکی ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام سےملکی معیشت کوایک سال کےدورانیےمیں اربوں روپےکافائدہ ہواہے ۔ حکومت آزادلیکن محفوظ بارڈرزپریقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تجارت کےفروغ کیلئےعملی اقدامات اٹھائےجائیں گے ۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بارڈر منیجمنٹ سسٹم کے لیے خصوصی ڈویژن بنانے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اداروں کوبروقت انفارمیشن،ڈیٹاشیئرنگ کی بھی ہدایت کی ہے ۔

Share

About admin

Check Also

نوجوت سنگھ سدھو کوایک سال قید کی سزا: مگر کس جرم میں ؟

نوجوت سنگھ سدھو کوایک سال قید کی سزا: مگر کس جرم میں ؟ ممبئی (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com