فیصل آباد (ویب ڈیسک) بے روز گار افراد کیلئے بہت بڑی خوشخبری، اہم ترین شعبے میں لاکھوں نوکریاں ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔حکومت پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری اس ہفتے میں دے دے گی۔ اس نئی پالیسی کے تحت سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد کے روز گار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں برآمدات کا ہدف 20ارب ڈاکر مقرر کیا گیا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیاری کی گئی۔وزارت ٹیکسٹائل نے بتایا کہ پالیسی میں گیس ، بجلی اور دیگر ڈیوٹیوں میں کمی شامل ہے۔ بند ملز کی بحالی کا پلان بھی اسی پالیسی کا حصہ ہیں۔ نئی سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔ ٹیکسٹائل پالیسی کے نفاذ سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری وزیراعطم نے پچھلے ہفتے دی تھی۔