Breaking News
Home / اہم خبریں / بڑی کمپنی کا پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا اعلان ، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

بڑی کمپنی کا پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا اعلان ، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف چینی سمارٹ فون ساز کمپنی ’ویوو‘ (Vivo)نے پاکستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت کمپنی پاکستان میں اس پلانٹ کی تعمیر پر 1کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ پلانٹ ایم 3انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں لگایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا یہ معاہدہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ طے پایا ہے۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرموصوف کا کہنا تھا کہ ”صوبائی حکومت مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تنصیب میں چینی کمپنی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف سمارٹ فون سازی کی مقامی انڈسٹری کو فروغ ملے گا بلکہ نوکریوں کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔“

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com