لاہور (ویب ڈیسک)معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ بعض حکومتی کابینہ کے اراکین نے اسرائیل کے دارلحکومت تل ایبک کا دورہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں
گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی تعداد 52 ہے ۔ جن میں سے بعض اراکین نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں حساس ادارے معلومات فراہم کرتے ہیں تو میرا ان سے مطالبہ ہے کہ وہ خود تحقیقات کرائیں ۔معلوم ہو جائے گا کون سے منتخب اور غیر منتخب افراد نے تل ایبک کا دورہ کیا۔