Home / اہم خبریں / یہ آفریدی کو کیا ہو گیا ہے، اچانک لنکا پریمئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ، کرکٹر کی ٹویٹ نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا

یہ آفریدی کو کیا ہو گیا ہے، اچانک لنکا پریمئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ، کرکٹر کی ٹویٹ نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا

کولمبو ، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے لنکا کرکٹ لیگ ادھوری چھوڑ کر اچانک وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے انھیں اپنے کسی

نجی معاملے کی بنا پر ایل پی ایل کو چھوڑ کر اچانک وطن واپس آنا پڑ رہا ہے۔ وہ جلدہی دوبارہ لیگ کو جوائن کر لیں گے۔تاہم انھوں نے اس نجی مسئلےکی نوعیت نہیں بتائی۔واضح رہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پاکسا نائب کپتان ہیں۔ دوسری جانب ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔دنیائے کرکٹ کے اس وقت کے سب سے عظیم بلے باز اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ کوہلی نے یہ کارنامہ کینبرمیں  آسٹریلیاکےخلاف کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرےمیچ میں سرانجام دیا۔اس میچ سے قبل کوہلی کو اس سنگ میل کو عبور کرنے کےلئے صرف 23رنز کی ضرورت تھی۔ انھوںنے یہ رنز آسانی سے بنا ڈالے اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ اس طرح ویرات کوہلی نے اپنے ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا 17سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا۔ ٹنڈولکر نےسال 2003کے سنچورین میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے شاہدآفریدی کو چوکا مار کر اپنے کیرئیر کے 309ویں میچ 12ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ جبکہ ویرات کوہلی نے جب یہ کارنامہ سرانجام دیا تو وہ اپنے کیرئیر کا 251واں میچ کھیل رہے تھے۔ ویرات کوہلی کے علاوہ جن کھلاڑیوں نے ون ڈے کرکٹ میں 12ہزار یا ان سے زیادہ رنز بنائے ان میں 309میچز کھیلنے والے بھارت کے سچن ٹنڈولکر،323میچ کھیلنے والے آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، 359میچ کھیلنے والےسری لنکا کے کمار سنگا کارا، اور 390میچز کھیلنے والے سری لنکا ہی کے سنتھ جے سوریا شامل ہیں۔32سالہ ویرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ یعنی 9ون ڈے سنچریاں بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کرنے کےلئے بھی صرف ایک ہی سنچری ہی ضرورت ہے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com