Home / اہم خبریں / پاک فوج نے میدان سنبھال لیا، میجر جنرل بابر افتخار نے دشمن کو واضح پیغام بھجوا دیا

پاک فوج نے میدان سنبھال لیا، میجر جنرل بابر افتخار نے دشمن کو واضح پیغام بھجوا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگرد ملک ہے، انڈیا کی کوشش ہے افغان سر زمین کا ستعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بنایا جائے، بھارت کی جانب سے چینی افرادی قوت اور مقامی مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا، ہم مکمل تیار ہیں، ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹریو دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ہم طرح طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے لیے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی، 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں، منصوبے کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے اس لیے پاکستان مطمئن ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے کا گیا ہے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، کشمیر کی آزادی کو صلب کرنے کے بعد انڈیا کی پوزیشن کمزور ہوچکی ہے، پاکستان نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی کے ثبوتوں کو اجاگر کیا جسے عالمی برادری نے سنجیدگی سے لیا، پوری دنیا اب بھارتی دہشتگردی پر کھل کر بات کر رہی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر اور این سی او سی کے کردار پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں،دوسری لہرمیں ہم سب کو زیادہ احتیاط اور ایک دوسرے کی مدد کرنیکی ضرورت ہے، اسمارٹ لاک ڈاون یقینی بنانے کیلئے فوجی دستے تعینات کیے گئے،خاص طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دوسری لہرمیں ہماری تیاری پہلی لہرکے مقابلے میں خاصی بہتر ہے، پہلی لہرمیں جوخامیاں سامنے آئیں، انہیں ہنگامی بنیادوں میں دور کرنے کے اقدامات کیے،وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی اورفیصلوں میں فوج کے آئی ٹی سسٹمز کا فائدہ اٹھایا گیا، اسمارٹ لاک ڈاون یقینی بنانے کیلئے فوجی دستے تعینات کیے گئے، این سی او سی میں فوجی اورسویلین مربوط نمائندگی ہے، یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے میں پہلے دن سے پاک فوج ہرحکومتی کوشش کا حصہ ہے، آئی ایس پی آر کے این سی او سی کا انفارمیشن آرم کی حیثیت سے ہم نے دیکھا، میڈیا نے اربوں روپے کی آگاہی مہم مفت چلائی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے آگاہی مہم میں میڈیا کے کردار کی تعریف بھی کی گئی۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com