Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستانی ایکسپورٹس میں زبردست اضافہ! صرف ایک مہینے میں پاکستان نے اربوں ڈالرز کما لیے

پاکستانی ایکسپورٹس میں زبردست اضافہ! صرف ایک مہینے میں پاکستان نے اربوں ڈالرز کما لیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں برس نومبر کے مہینے میں ہونے والا ایکسپورٹ میں اضافہ پچھلے سال اسی مہینے کی نسبت سے بہت زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ’’گزشتہ ماہ کے دوران موزوں کی ایکسپورٹ میں 41 فیصد اضافہ ، ہوم ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ، نومبر کے مہینے میں جرسی اورپل اوور کی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ، چاول کی برآمدات 14 فیصد اضافہ، سرجیکل مصنوعات کی برآمدات میں 11فیصد اضافہ، زنانہ گارمنٹس کی برآمدات 11 فیصد اضافہ اور مردانہ گارمنٹس کی برآمدات میں 4.3 فیصداضافہ ہوا ہے‘‘۔

ایک اور پیغام میں عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ملکی ایکسپورٹ میں شاندار اضافہ ہوا جوکہ ہماری ویلیو ایڈیڈ چیزوں کی ایکسپورٹ کی پروموشن کے نتیجے میں ممکن ہوا جو کہ مستقبل کیلئے ایک اچھا عمل ہے ‘‘۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com