Home / انٹرنیشنل / عہدہ جاتے ہی پھنس گئے ۔۔۔ ایوانکا ٹرمپ سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ، کس اہم ترین کیس میں پھنس گئیں ؟ جانیے

عہدہ جاتے ہی پھنس گئے ۔۔۔ ایوانکا ٹرمپ سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ، کس اہم ترین کیس میں پھنس گئیں ؟ جانیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے غیر منفع بخش تنظیم کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 5 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوانکا ٹرمپ پر یہ الزام ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریسائن کی جانب سے عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ٹیکس سے مستثنیٰ غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا گیا۔

یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے واشنگٹن کے ہوٹل کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔
ایوانکا ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی انتقال قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ یہ سیاسی انتقال کی ایک اور مثال ہے جس میں امریکی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے

۔
ایوانکا نے 2017 میں لکھی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے ہوٹل انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ مارکیٹ ریٹ سے مناسب معاوضہ کریں۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com