اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر زور، اس حوالے سے بہت بڑی پیشرفت سامنے آ ئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن احمد صدیقی سے ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک بہترین میکانزم کی ضرورت ہے۔
یہا پر یہ امر بھی قابلَِ ذکر کے کہ شیخ حسینہ واجد کی پاکستانی ہائی کمیشنر سے یہ انتہائی غیر معمولی ملاقات تھی کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ تھے۔ تاہم اس کشیدگی میں کمی رواں برس دیکھنے میں آئی ہے۔
اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ فریقیں کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو برادرانہ بنانے اور مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس ملاقات کے بعد اب توقع یہ ظاہر کی جارہی ہے کہ دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ کے درمیان ایک ملاقات ہوئی ہوسکتی ہے جو کہ پچھلے بارہ سالوں سے نہیں ہو سکی۔
ملاقات میں جہاں شیخ حسینہ واجد کی جانب سے تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا گیاوہی پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے،